جنید جمشید کی تیسری اہلیہ نے جائیداد میں حصے کیلئے دعویٰ دائر کر دیا

0 140

(امروز نیوز)

کراچی: پاکستان کے سابق نامور نعت خواں اور گلوکار جنید جمشید کی تیسری اہلیہ نے جائیداد میں حصے کے لیے دعویٰ دائر کر دیا۔

اسلام آباد کی رہائشی جنید جمشید کی تیسری اہلیہ رضیہ مظفر کی جانب سے جائیداد میں حصے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔

درخواست گزار رضیہ مظفر کا کہنا ہے کہ جنید جمشید سے 20 اکتوبر 2009 میں شادی ہوئی، جنید جمشید کی پہلی بیوی کے بچے جائیداد میں سے حصہ نہیں دے رہے ہیں۔

عدالت نے فریقین کو 2 ستمبر کے لیے نوٹسز جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ درخواست کے فیصلہ تک جائیداد فروخت یا منتقل نہیں ہو سکے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.