پاکستان ، انگلینڈ ٹیسٹ ، تیسرے دن کا کھیل خراب موسم کی نذر ہونے کا خدشہ
(امروز نیوز)
ساوتھمپٹن” پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل خراب موسم کی نذر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، دوسرے روز کا کھیل خراب روشنی کے سبب جلد ختم ہوگیا، پاکستان نے 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 223 رنز سکور کیے۔ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں شکست کو بھلا کر پاکستان ساؤتھمپٹن میں انگلینڈ سے دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل ہے جہاں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا اور میچ تاخیر سے شروع ہوا۔
بابراعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، پہلے روز پاکستان کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔ کھیل کے دوسرے روز چھٹی وکٹ بابر اعظم کی گری جو بٹلر کے ہاتھوں 47 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان 60 رنز کے ساتھ اب تک کھیل رہے ہیں۔