سیاسی رہنما معاشرے کیلئے مثال، انکی گفتگو چال ڈھال اور حرکات سکنات کو دیکھ کر معاشرے میں رجحانات پنپتے ہیں، بی این پی پنجگور
کوئی رہنما اس قسم کی بازاری استعمال کرتا ہے تو معاشرے کی اخلاقی قدریں پائمال ہوجاتی ہیں، ترجمان بلوچستان نیشنل پارٹی پنجگور
پنجگور ( امروز ویب ڈیسک ) بلوچستان نیشنل پارٹی پنجگور کے ضلعی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں ایک سابق صوبائی وزیر کے ضلع پنجگور کے تاریخی علاقے پروم کے غیور،بہادر ، مہمان نواز بلوچوں کے بارے میں ہرزہ سرائی ،اخلاق سے عاری اور بلوچی روایات کے برعکس گفتگو پر اپنے شدید رد عمل اور غم غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی رہنما معاشرے کیلئے مثال ہوتے
انکی گفتگو چال ڈھال اور حرکات سکنات کو دیکھ کر معاشرے میں رجحانات پنپتے ہیں اگر کوئی رہنمااس قسم کی بازاری استعمال کرتا ہے تو معاشرے کی اخلاقی قدریں پائمال ہوجاتی ہیں اور آنے والی نسلوں میں اس قسم کی غیر اخلاقی روایات جنم لیتی ہیں۔ مزکورہ شخص دو دفعہ ممبر اسمبلی ایک دفعہ صوبائی وزیر رہے ہیں اور نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر کے عہدے پر فائز ہیں لیکن انکی گفتگو سے نہیں لگتا ہے کہ سیاست،روایت اور تربیت انکو چھو کر گزری ہے۔ نیشنل پارٹی ایک طرف بلوچی ننگ ناموس کے تحفظ کا دعویٰ دار ہے
تو دوسری جانب ان کے زمہ دار عہدے پر فائز شخص ان غیرت مند بلوچوں کے بارے میں ہرزہ سرائی کرتے ہیں جنکی غیرت، جراعت، مہمان نوازی اور بہادری کے قصے تاریخ کے صفحات پر نقش ہیں۔ پروم کے غیور لوگوں نے مزکورہ شخص پر ہر وقت عزت احترام دیا ہے بلکہ پروم کے لوگوں کے صدقے ہی وہ اعلی مناصب پر فائز رہے ہیں۔ حضرت علی کا قول ہے کہ جس پر احسان کرو اس کے شر سے بچو۔
آج یہی صورتحال ہے جس کو عزت دیا انکو عزت راس نہیں آرہا ہے وہ اسی تالی چھید کرنے کی کوشش کر رہے جس میں وہ عمر بھر کھاتے رہے ہیں۔ ترجمان نے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور پنجگور میں پارٹی کے سنجیدہ رہنماو¿ں سے اپیل کیا کہ وہ پنجگور میں اس قسم کی غیر سیاسی غیر شائستہ اور اخلاق سے گری ماحول بنانے والوں کے خلاف کاروائی کرکے سیاست سماج کو بچانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔