بلوچستان کی آبادی کا ایک بڑا حصہ دیہی آبادی پر مشتمل ہے، صوبائی الیکشن کمشنر

0 92

مائیں ،بہنیں،بیٹیاں جن کی عمریں 18 سال سے زائد ہیں اپنے روشن مستقبل کیلئے شناختی کارڈ بنوائیں،محمد رازق
کوئٹہ( امروز ویب ڈیسک)دیہی خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے دفتر میں اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد رازق نے کی۔ اجلاس میں سی ائی پی کے ممبر سی ایس اوز نے شرکت کی۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ بلوچستان کی آبادی کا ایک بڑا حصہ دیہی آبادی پر مشتمل ہے

اس لئے اپنی ماوں، بہنو ، بیٹیوں سے درخواست ہے کہ جن کی عمریں 18سال سے زائد ہیں اپنے روشن مستقبل کے لئے اپنا شناختی کارڈ بنوائیں۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کے کام کا آغاز کردیا ہے جس میں تمام اہل افراد کے ووٹوں کا اندراج یقینی بنایا جائے گا۔جمہوری عمل کے فروغ کے لئے اپنے ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ میں دیہی خواتین سے یہ بھی اپیل کرتاہوں کہ وہ آنے والے انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں اور جمہوریت کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار اد ا کریں۔ انہوں نے سی آئی پی کے نمائندہ تنظیموں کے انتخابی عمل میں درپیش مسائل بھی سنے اور الیکشن کمیشن کی طرف سے ان مسائل کے حل کیلئے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.