کے پی کے؛ اپوزیشن اراکین اسمبلی کی سیلاب زدگان کی مدد کیلیے تنخواہوں سے کٹوتی کی مخالف

0 63

 پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے تنخواہوں سے کٹوتی کی مخالفت کرتے ہوئے سیکرٹری خزانہ کو مراسلہ ارسال کردیا۔

صوبائی سیکرٹری خزانہ کوکٹوتی نہ کرنے کے خط ارسال کرنے والے51 ارکان میں جے یو آئی، پی پی، مسلم لیگ(ن) ، جماعت اسلامی اور اے این پی کے علاوہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان بھی شامل ہیں۔

اراکین کی جانب سے ارسال کیے گئے مراسلے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ متاثرین کی مدد خود کریں گے۔ اس بارے میں وزیر اعلی محمودخان نے کہا کہ عوامی نمائندوں کا اپنے ہی عوام کی مدد سے انکار افسوناک ہے، سیلاب زدگان کی بحالی قومی مسئلہ ہے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ عوامی فلاح ان کا مقصد نہیں، ان کا مقصد قومی خزانے کو لوٹنا ہے، عوام انہیں دیکھ رہی ہے، شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.