اے ٹی ایف سکول کا قیام صوبے میں امن کے قیام میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، محمد طاہر رائے

0 85

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک) انسپکٹر جنر ل پولیس بلوچستان محمدطاہر رائے ہلا ل شجاعت نے کہا ہے کہ اے ٹی ایف نے دہشت گردی کے خاتمے اور ملک دشمن عناصر کی بیخ کنی کے لیے ہر محاذ پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔اے ٹی ایف سکول میں ڈسٹرکٹ پولیس ، بلوچستان کانسٹیبلری اور لیویز فورس کی استعداد کار میں اضافے کے لئے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے جدید تربیت د ی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ بلوچستان کے طول و عرض میں کامیاب آپریشن کے لئے اے ٹی ایف کے جوانوں کو ہی طلب کیا جا تا ہے

اے ٹی ایف سکول کا قیام صوبے میں امن کے قیام میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ اے ٹی ایف کی جدید تربیت حاصل کرنے والے جوان مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اے ٹی ایف کے 13ویں بیسک کورس کی پاسنگ آٹ پریڈکے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری سلمان چوہدری ، ایڈیشنل آئی جی آر پی او کوئٹہ عبدالقادر قیوم ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر جواد احمد ڈوگر، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ شہاب عظیم لہڑی ، ڈی آئی جی کوئٹہ سید فدا حسن شاہ ،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی محمد معروف مسعود صفدر، ڈی آئی جی ٹیلی مصطفی حمید ملک ،کمانڈنٹ اے ٹی ایف (ر)کرنل اسد فاروق ، کمانڈنٹ پی ٹی سی اظفر مہیسر ،اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ طاہر علاالدین کاسی ، اے آئی جی ٹریننگ پرویز احمد عمرانی ، اے آئی جی ویلفیئر سجاد حیدر ترین اے آئی جی ڈویلپمنٹ ملک سلیم لہڑی ، اے آئی جی آپریشن رضوان عمر گوندل ،

ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی ، ایس ایس پی ایڈمن ارسلان زاہد اورایس ایس پی ٹریفک شیر علی سمیت دیگر آفیسران بھی موجو د تھے آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ پاسنگ آٹ پریڈ میں ڈسٹرکٹ پولیس اور بلوچستان کانسٹیبلری کے186جوان شامل ہیں جنہوں نے چار ماہ کے دوران انسداد دہشت گردی ، آپریشن ، پیٹرولنگ سمیت جدید نویت کی تربیت فراہم کی گئی ہیں۔ آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ اے ٹی ایف سکول کا قیام بلوچستان کے لیے احسن اقدام ہے کیونکہ اس سکول کی بدولت ڈسٹرکٹ پولیس، بلوچستان کانسٹیبلری اور لیویز فورس کے جوانوں کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے جدید تربیت دی جاری ہے

اور اے ٹی ایف جوانوں نے صوبے میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے اپنی جانوں کی پروا ہ کئے بغیر امن کے قیام میں اپنا کلیدی اور اہم کرادار ادا کیا ہے اس لئے بلوچستان کے طو ل عرض میں دہشت گردوں ملک دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہر قسم کے آپریشن کے لئے اے ٹی ایف کے جوانوں کی ہی ڈیمانڈ کی جاتی ہے کیونکہ اے ٹی ایف سکول میں تربیت حاصل کرنے والے پولیس اہلکاروں کو کمانڈوز اور سی جی ایس کے جوانوں جیسی تربیت دی جاتی ہے

انسداد دہشت گردی کی تربیت حاصل کرنے والے ڈسٹرکٹ پولیس اور بلوچستان کانسٹیبلری کے یہ جوان سخت جان اور ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیا ر رہتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ آج پاس آٹ ہونے والے یہ جوان ملک و قوم کے مفاد اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے اپنی جان کی پروا ہ کیے بغیر اپنی ذمہ داری نبھائیں گے۔اس لیے لیویز فورس کے جوانوں کو بھی اے ٹی ایف سکول میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے اورلیویز فورس کے استعداد کار کو بڑھانے کے لئے جدید نویت کی تربیت دی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اے ٹی ایف سکول کو در پیش مسائل کے حل وسائل فراہم کرئینگے

تاکہ اے ٹی ایف سکو ل میں انسداد دہشت گردی سے نمٹنے کی تربیت حاصل کرنے والے جوانوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔ حکومت ڈسٹرکٹ پولیس ، بلوچستان کانسٹیبلری اورلیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے وسائل فراہم کر رہی ہے تربیت حاصل کرنے والے ریکروٹس کی جانب سے تربیت کا عملی مظاہر ہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پراے ٹی ایف سکول کے کمانڈ نٹ کرنل (ر)اسد فاروق نے سپاس نامہ پیش کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.