بلوچستان میں خسرہ کی وباء پھیل گئی، 4 بچے جاں بحق درجنوں بچے متاثر

0 84

(امروز ویب ڈیسک)
پنجگور میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر میڈیکل ٹیمیں بھیج دی گئیں ۔
بلوچستان میں خسرہ کی وباء پھیل گئی جس سے 4 بچے جاں بحق جب کہ درجنوں متاثر ہیں۔

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے توبہ اچکزئی میں ایک ہی خاندان کے 3 بچے خسرہ سے جاں بحق ہوگئے جب کہ علاقے میں درجنوں بچے متاثر ہیں۔ بچوں کی ہلاکت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہا ہے کہ وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ویکسی نیشن جاری ہے۔

دوسری جانب ضلع پنجگور کی سب تحصیل گچک میں بھی خسرہ کی وبا ء سے 7 ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر متاثرہ علاقے میں میڈیکل ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.