محسن حبیب وڑائچ کیس ،سپریم کورٹ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست واپس لینے کی استدعا مسترد کر دی

0 124

اسلام آباد (امروز نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے این آئی سی ایل سکینڈل کے مرکزی ملزم محسن حبیب وڑائچ کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست واپس لینے کی استدعا مسترد کر دی ۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں این آئی سی ایل سکینڈل کے مرکزی ملزم محسن حبیب وڑائچ کی درخواست پر سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی ۔ سماعت کے دور ان وکیل عامر عباس نے کہاکہ محسن حبیب نیب کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔ وکیل عامر عباس نے کہاکہ حفاظتی ضمانت کی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔وکیل عامر عباس نے کہاکہ نیب نے محسن حبیب کے وارنٹ گرفتاری جاری ہی نہیں کیے۔وکیل عامر عباس نے کہاکہ وارنٹ جاری نہ ہونے پر درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست واپس لینے کی استدعا مسترد کر تے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کر دیا اور جواب طلب کرلیا ۔ عدالت نے کہاکہ نیب آگاہ کرے کہ اصل معاملہ کیا ہے۔بعد ازں عدالت عظمیٰ نے کیس کی سماعت غیت معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.