ضلع چاغی کے سیاسی و سماجی حلقوں کا وزیر اعلیٰ کے سابق مشیر میر اعجاز خان سنجرانی
دالبندین(امروز نیوز)ضلع چاغی کے سیاسی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ کے سابق مشیر میر اعجاز خان سنجرانی کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میر اعجاز خان سنجرانی نے ہمیشہ علاقے کے لوگوں کی بلاتفریق خدمت کو اپنا فریضہ سمجھ کر کیا ہے جب موصوف وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر تھے تو اس وقت ضلع چاغی کے مختلف اداروں میں کام کرکے ایک عوامی نمائندہ ہونے کا ثبوت دیا تھا اور اب موصوف بغیر کسی سرکاری عہدے کے بلاتفریق لوگوں کی خدمت کررہے ہیں جو کہ موصوف کی علاقے کے لوگوں کیلئے ایک معجزے سے کم نہیں حال ہی میں اپنی ذاتی کوششوں سے دالبندین جیسے علاقے میں پرنس فہد ہسپتال میں ڈائلاسز مشین نصب کرکے نہ صرف ایک تاریخی کام کیا بلکہ ضلع چاغی کے لوگوں پر ایک بڑا احسان کیا جسے چاغی کے غیور عوام کھبی نہیں بھول سکتے اس کے علاوہ میر اعجاز خان سنجرانی نے ضلع چاغی کے مختلف اسکولز اور دیگر اداروں میں بنیادی سہولیات فراہم کرکے اپنے آپ کو علاقے کے لوگوں کے دلوں میں جگہ دی سیاسی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ وہ میر اعجاز خان سنجرانی کی بہتر عوامی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلیٰ عہدے پر فائز کریں۔