آل بلوچستان کوچز یونین نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

0 102

کوئٹہ  آل بلوچستان کوچز یونین نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔آل بلوچستان کوچز یونین کے ترجمان ناصر شاہوانی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ چلانا مشکل ہو گیا ۔ناصر شاہوانی نے کہا کہ کوچز کے سپیئر پارٹس اور دیگر اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت فوری طور پر ٹرانسپورٹرز کو ریلیف فراہم کرے، حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کو فوری واپس لے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.