بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 4.8 شدت زلزلے کے جھٹکے

0 134

کوئٹہ: (امروز نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 4.8 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ،کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہو گھروں سے باہر نکل آئے۔ ہفتہ کو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکلے آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن میں کوئٹہ، سبی، ڈیرہ مراد جمالی اور دیگر شامل ہیں۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 72 کلو میٹر شمال مغرب تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.