نوشکی اور گردو نواح میں ایک ماہ سے بجلی غائب ‘ عوام تاریکی میں زندگی گزارنے پر مجبور

0 117

نوشکی(امروز نیوز )نوشکی اورشہر اور گردو نواح میں ایک ماہ سے بجلی غائب عین الدین روڈ،ایرانی بازار،عید گاہ روڈ،قاضی آباد،غریب آباد،قادر آباد،آسیابان سمیت کئی علاقے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں ٹرانسفارمر جلنے کے باعث گھروں میں پانی کی فراہمی ناپید ہو گئی ہیں،غریب آباد،قاضی آباد،قادر آباد اور سٹی میں آبنوشی کے ٹیوب ویل بھی خراب ہے جس کے باعث پینے کا پانی میسر نہیں ہے، عوامی حلقوں کی جانب سے ایم پی اے نوشکی،ڈپٹی کمشنر نوشکی اور متعلقہ محکموں سے اپیل ہے کہ بجلی کے ٹرانسفارمر جلد از جلد مرمت کرکے بحال کیا جائے تاکہ معمولات زندگی بہتر طریقے سے چل سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.