کس کی باری گھر جانے کی؟ مخالفین کی جانب سے حکومت کو بڑے چیلنج کا سامنا کرنا پڑگیا

0 148

کوئٹہ (امروز نیوز)
کس کی باری گھر جانے کی؟ مخالفین کی جانب سے حکومت کو بڑے چیلنج کا سامنا کرنا پڑگیا

وزیراعظم عمران خان کے پانچ مشیران اور 14 معاونین خصوصی کی تقرریاں سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی گئی ہیں۔
ایڈووکیٹ جہانگیر جدون نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی جس میں ملک امین اسلم خان، عبدالرزاق داؤد حفیظ شیخ، عشرت حسین، ڈاکٹر ظہیرالدین بابر اعوان سمیت 14 معاونین خصوصی اور اور 5 مشیران کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ 5مشیران اور 14غیر منتخب معاونین خصوصی کی تقرریاں غیر آئینی قرار دی جائیں۔

وزیرِ اعظم کے 5 مشیران میں ملک امین اسلم، عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، ڈاکٹر عشرت حسین اور ڈاکٹر ظہیر الدین بابراعوان شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.