آئی ایم ایف نے 25 ممالک کے قرضوں میں فوری ریلیف دینے کا اعلان کردیا

0 136

کوئٹہ (امروز نیوز)
آئی ایم ایف / IMF نے 25 ممالک کے قرضوں میں فوری ریلیف دینے کا اعلان کردیا، پاکستان شامل نہیں، تفصیلات کے مطابق IMF نے کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکل معاشی صورتحال کے پیش نظر 25 ممالک کے قرضوں میں فوری ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے البتہ ان ممالک میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے!*
آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ عالمی مالیاتی ادارے کی طرف سے ایک طرح کی مدد ہے، مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہمارے ایگزیکٹیو بورڈ نے 25 ممالک کو آئی ایم ایف کے کیٹسٹرافی کنٹینمنٹ اینڈ ریلیف ٹرسٹ کے تحت قرضوں میں ریلیف دینے کی اجازت دے دی ہے یہ IMF کی جانب سے کرونا کی وبا سے پڑنے والے اثرات پر قابو پانے کے لیے ایک طرح کی مدد ہے!
انہوں نے بتایا کہ CCRT اس وقت پانچ سو ملین امریکی ڈالرز کی گرانٹ بطور ریلیف دے سکتا ہے جن میں برطانیہ کی جانب سے 185 ملین ڈالر اور جاپان کی طرف سے دیے گئے سو ملین ڈالر شامل ہیں ان ممالک کے علاوہ چین اور نیدرلینڈز بھی ریلیف کے اس پروگرام میں شامل ہوں گے…
انہوں نے بتایا ہے کہ س گرانٹ سے ہمارے غریب اور سب سے زیادہ متاثرہ ممبران کو IMF کے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے چھ ماہ مل جائیں گے تاکہ وہ اس وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر اپنے دیگر مالی وسائل پر کام کر سکیں اور طبی اور امدادی کوششوں کو بہتر بنا سکیں….
افغانستان، یمن، دی گیمبیا، گینی اور ہیٹی سمیت 25 ممالک کو یہ گرانٹ دی جائے گی تاہم ان میں پاکستان شامل نہیں ہے علامی مالیاتی ادارے نے افغانستان، یمن، گیمبیا، گینی اور ہیٹی سمیت 25 ممالک کو قرض کی ادائیگی کیلئے 6 ماہ کا رلیف دینے کا اعلان کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.