نام نہاد فارم 47 سے بننے والی مرکزی اور صوبائی حکومتیں سول ہسپتال ژوب کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ(فروخت) کے ذریعے بیچنا چاہتی ہیں ، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی
ژوب پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ژوب کے ضلعی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ نام نہاد فارم 47 سے بننے والی مرکزی اور صوبائی حکومتیں سول ہسپتال ژوب کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ(فروخت) کے ذریعے بیچنا چاہتی ہیں ، سول ہسپتال ژوب میں دور دراز علاقوں ضلع شیرانی ،ضلع موسی خیل ،ضلع قلعہ سیف اللہ ،قمرالدین کاریز اور دیگر علاقوں سے غریب اور نادار لوگ علاج معالجے کے لیے آتے ہیں سول ہسپتال ژوب کو مزید سرجنز ، جنرل فزیشن ، ٹیسٹوں کیلئے جدید مشینری اور میڈیسن کو وافر مقدار میں فراہم کیا جانا چاہیے تھا ،لیکن بدقسمتی سے عوام کے خون پسینے سے بننے والے عوامی ادارے نام نہاد صوبائی و وفاقی حکومتیں بیچنا چاہتی ہیں اور عوام کو مفت علاج سے بھی محروم کرنا چاہتی ھے ،
پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے خدمات انجام دینے والی اہم اداروں جیسے تعلیم ، صحت اور دیگر اداروں کو فروخت کرنے کی اجازت نہیں دے گی، سول اداروں کی نجکاری کو استعماری اور عوام دشمن قرار دیا گیا ،
بیان میں تمام جمہوری اور سیاسی پارٹیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سول ہسپتال ژوب کو سول پبلک پارٹنرشپ کے ذریعے نیلامی کے خلاف بھرپور اواز بلند کرے،
پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی اپنے عوام کی طاقت سے اس عوام دشمن اقدام کے خلاف بھرپور احتجاج کریگی،