کورونا وائرس کے پیشِ نظر فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے آسکرز ایوارڈ کی تقریب 2 ماہ کے لیے مؤخر کردی گئی۔

0 81

وبا کورونا وائرس کے پیشِ نظر فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے آسکرز ایوارڈ کی تقریب 2 ماہ کے لیے مؤخر کردی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث کئی فلموں کی ریلیز کی تاریخ بھی آگے بڑھائی جا چکی ہے۔

دوسری جانب آسکرز میں نامزدگی کی اہل فلموں کے لیے اجراء کی تاریخ میں بھی توسیع کی گئی ہے اور اب 28 فروری 2021 تک جاری کی جانے والی فلمیں مقابلے میں حصہ لے سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں
کورونا کے باعث لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب منعقد نہ کرنے کا اعلان
کورونا وائرس کے باعث فیشن کا مقبول ترین میلا ’میٹ گالا 2020‘ بھی ملتوی
بھارت میں کورونا وائرس کے باعث آئیفا 2020 کی تقریب منسوخ
حالات کے پیشِ نظر ابھی یہ طے کرنا بھی باقی ہے کہ یہ تقریب پہلے کی طرح لائیو ہوگی یا نئے حالات کے مطابق ورچوئل ہوگی۔

اکیڈمی منتظمین نے موشن پکچرز میوزیم کا افتتاح بھی 30 اپریل تک مؤخر کر دیا ہے، یہ میوزیم امریکی ریاست لاس اینجلس میں قائم کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ٹیلی وژن کے ایمی ایوارڈز کے منتظمین نے اس ایوارڈ کی تقریب کو بدستور ستمبر میں ہی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ جہاں دنیا کی معیشت متاثر وہیں وبا کی وجہ سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری بھی بے حد متاثر ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.