پہلا ٹیسٹ: پاکستان کیخلاف سری لنکا کی بیٹنگ لائن مشکلات کے بھنور میں پھنس گئی

0 192

گال: گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، لنکن ٹائیگرز نے پاکستان کے خلاف 183 رنز پر 9 وکٹیں گنوادیں۔

گال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، لنکن ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنالیے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2،2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا کی جانب سے دنیش چندیمل نے 76 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی جبکہ کپتان ڈیمتھ کرونارتنے 1رن کے مہمان ثابت ہوئے، انکے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں اوشادا فرنینڈو 35، کوشل مینڈس 21، اینجلو میتھیوز صفر، دھننجایا ڈی سلوا 14 اور نروشن ڈکویلا 4، رمیش مینڈس 11 اور پربت جے سوریا 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

قبل ازیں میچ کے آغاز سے قبل سری لنکن کپتان ڈیمتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ پچ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے کوشش ہوگی پہلی اننگز میں بڑا ٹوٹل لگائیں اور پاکستانی ٹیم کو پریشر میں لائیں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پاکستان کیلئے آل راؤنڈر سلمان علی آغا ڈیبیو کررہے ہیں جبکہ محمد نواز اور یاسر شاہ قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، یاسر شاہ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
سری لنکا کا اسکواڈ

کپتان ڈیموتھ کرونارتنے، اوشادا فرنینڈو، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دھننجایا ڈی سلوا، دنیش چندیمل، نروشن ڈکویلا، رمیش مینڈس، مہیش تھیکشنا، پربت جے سوریا اور کسن راجیتھا شامل ہیں۔

دوسری جانب سلمان علی آغا نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف سے ٹیسٹ کیپ حاصل کی، کرکٹر کو مڈل آرڈر بیٹر فواد عالم کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.