الیکشن کمیشن کا پولنگ ایجنٹس تعیناتی کا فیصلہ لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

0 185

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ ایجنٹس کی تعیناتی کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ ایجنٹس سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کردی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن میں پولنگ ایجنٹس متعلقہ حلقے کے ہی تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے جوکہ غیرقانونی ہے۔ الیکشن کمیشن کے رولز کے تحت پولنگ ایجنٹس کا متعلقہ حلقے  سے ہونا ضروری نہیں۔ الیکشن کمیشن نے پولنگ ایجنٹس سے متعلق درخواست خارج کر دی ہے ۔

درخواست میں عدالت سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اوردرخواست پر آج ہی کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.