جدید ترین جنگی بحری جہاز پاک بحریہ میں شامل ہونے کو تیار

0 218

پاک بحریہ کے لیے تیار کیے گئے جدید ترین جنگی بحری جہاز کی رومانیہ میں اسٹیل کٹنگ کی تقریب ہوگئی۔

پاک بحریہ کے لیے رومانیہ میں تیار جدید ترین جنگی بحری جہاز کی اسٹیل کٹنگ کی تقریب کا انعقاد ہوا، رومانیہ کے ڈیمن شپ یارڈ میں ہونے والی اسٹیل کٹنگ تقریب میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا، اور اسی طرز کے دیگر دو جہاز پی این ایس یرموک اور پی این ایس تبوک پہلے ہی پاک بحریہ میں شامل ہو چکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس جہاز پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوگا، ان جہازوں کی شمولیت سے سمندری امور کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

ڈاکٹر ظفر اقبال نے بحری امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں کو اجاگر کیا، اور ڈیمن شپ یارڈ کی پیشہ وارانہ مہارت اور پاک بحریہ کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی پر انتظامیہ کی تعریف کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.