بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کا دارومدار امن و امان کی بہتری پر ہے : ترجمان حکومت بلوچستان

0 185

ترجمان حکومت بلوچستان محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کا دارومدار امن و امان کی بہتری پر ہے۔شرپسندوں اور ملک دشمن عناصر کی جانب سے بزدلانہ کارروائیوں سے صوبے میں امن وامان کا ماحول خراب ہورہے ہیں جبکہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں سالانہ خطیر رقم خرچ ہورہی ہیں۔جس کی وجہ سے بلوچستان میں ترقی کا عمل سے سست روی کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگ کسی بھی مسلہ کا حل نہیں۔صوبے کے نوجوان کسی کا آلہ کار نہ بنیں۔ناراض بھائیوں کی جانب سے انتشار اور سازشوں سے بلوچستان اور ان کے اپنے لوگوں کا نقصان ہورہے ہیں۔ڈر وخوف پیداکرکے اوراسلحہ کے روز پر اپنے حقوق حاصل نہیں کئے جاسکتے ہیں۔اس کے لیے آئین اور قانون کے مطابق جدوجہد سے اپنے حقوق کی بات کی جائے کیونکہ بزدلانہ کارروائیوں سے صوبے کی بدنامی ہورہی ہے اورایسی کارروائیوں سے نقصان صرف صوبے کیعام لوگوں کا ہورہاہے۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف بلوچستان کے عوام اور فورسز ایک پیج پر ہیں۔کئی دھائیوں سے ایسی کارروائیوں سے صوبے میں ترقی کے عمل کو روکے رکھا ہے۔جس سے صوبے میں ترقیاتی عمل سست روی اور عوام اضطراب کا شکار ہیں۔صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے شرپسندوں کے تمام عزم کا ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے نوجوان کسی اور کے آلہ کار بننے کی بجائے صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے اپنی توانائیاں اور اپنا مثبت کردار ادا کریں۔بلوچستان کے عوام کو چند ملک دشمن عناصر اور شر پسندوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا۔صوبے کے عوام کو نقصان پہنچانے والے اور امن کو خراب کرنے والے بلوچستان کے خیرخواہ نہیں۔کسی اور کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے عوام کو نقصان پہنچنے اور امن خراب کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ترجمان حکومت بلوچستان نے دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر کے خلاف سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا اور ملک اور قوم کے لیے جام شہادت نوش کرنے والے حولدار کو خراج عقیدت پیش کی۔ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار اور اللہ تعالیٰ سے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے

Leave A Reply

Your email address will not be published.