خاتون اسسٹنٹ کمشنر حدیبیہ جمالی کی جذبہ خدمت کی اعلی مثال قائم کر دی

0 106

خاتون اسسٹنٹ کمشنر حدیبیہ جمالی کی جذبہ خدمت کی اعلی مثال قائم کر دی

8 کلو میٹر کا طویل فاصلہ پیدل چل کر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پہنچ گئیں

ربیع کینال کے علاقہ چھتر روڈ پر متاثرین خیمے ، کھانا و دیگر راشن تقسیم کیا

خواتین اور بچوں میں گھل مل کر ان کا حوصلہ بڑھایا

بلوچستان حکومت کی جانب سے متاثرین کو ہر ممکن امداد کی فراہمی جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی

حالیہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں بلوچستان میں ریکارڈ تباہی آ چکی ہے ضلع نصیر آباد میں بھی ہزاروں افراد سیلاب سے متاثر ہو کر بے گھر ہو گئے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی محترمہ حدیبیہ جمالی ربیع کینال کے علاقے چھتر روڈ پر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے 8 کلو میٹر کا طویل اور دشوار گزار فاصلہ پیدل طے کر کے پہنچ گئیں انہوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین میں خیمے ، پینے کا صاف پانی ، کھانا و دیگر راشن تقسیم کیا تقسیم کے عمل کے بعد وہ خواتین اور بچوں میں گھل مل گئیں کافی دیر تک ان کے پاس بیٹھی رہیں اور ان کا حوصلہ بڑھاتی رہیں انہیں یقین دلایا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں خود کو تنہا مت سمجھیں صوبائی حکومت کی جانب سے نصیر آباد کی ضلعی انتظامیہ مکمل بحالی تک ان کو ہر ممکن امداد فراہم کرتی رہے گی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈیرہ مراد جمالی ڈاکٹر ایاز حسین جمالی اور لوکل گورنمنٹ آفیسر میر نثار احمد بھی امدادی کاموں میں ان کے ہمراہ تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.