بلوچستان‘ طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری‘ جاں بحق افراد کی تعداد205ہوگئی
کوئٹہ :بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے کوئٹہ‘ پشین ‘خانوزئی‘ مسلم باغ ‘لسبیلہ سمیت دیگر علاقوں میں بدستور بارشیں جاری ہے جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں اربوں روپے کی فصلات اور باغات مکمل طور پر سیلاب ریلوں میں بہہ گئے بارشوں اور سیلاب رےلوں میں جاں بحق افراد کی تعداد205ہوگئی ‘تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں مےں طوفانی بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے منگل کو کوئٹہ خانوزئی پشےن مسلم باغ لسبےلہ کوہلو بارکھان سمےت دےگر علاقوں مےں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے کئی مقامات پر سےلابی رےلوں کے باعث قومی شاہراہوں کی سڑکےں بہہ گئی ہزاروں کی تعداد مےں گاڑےاں پھنس گئی جبکہ کھڑی فصلات کو مکمل طور پر نقصان پہنچاہے جاں بحق افراد کی تعداد205ہوگئی اور 30ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور اب تک اےک لاکھ سے زائد مال موےشی سےلابی رےلوں مےں بہہ گئے جس کے باعث لوگوں کو پرےشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے محکمہ موسمےات کے مطابق آئندہ دن تک مزےد بارشوں کا امکان ہے ۔