اوستہ محمد میں آسمانی بجلی گرنے سے تین بھائی جاں بحق

0 108

اوستہ محمد(آن لائن)تعلقہ وارہ سبدھ گوٹھ واکا موری کے رہائشیوں پر آسمانی بجلی گرنے سے تین بھائی موقع پر جاں بحق۔علاقے میں خوف حراس تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز طوفانی بارش گرج سے علاقے میں خوف تاری ہوئی تھی کہ تعلقہ وارہ وگن شہر کے قریب گوٹھ وکا موری کے رہائشی محمد امین وکو۔اسحاق وکو اور ان کا بھائی محمد خان وکو جو کہ سیم نالے کے قریب زرعی زمینوں میں کام کر رہے تھے اور ایک درخت کے نیچے بیٹھ کر کھانہ کھا رہے تھے کہ اچانک اس درخت پر آسمانی بجلی گر جس نے درخت کو بھی آگ لگائی اور تینوں بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے جوں ہی لوگوں نے آسمانی بجلی گرتے دیکھا وہاں گئے تو تینوں بھائی بھی جلے ہوئے تھے معشیں گھر پہنچیں تو کہرام مچ گیا علاقے میں خوف حراس پھیل گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.