بلوچستان میں طوفانی بارشوں کی تفصیلی پیشگوئی

0 78

خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ اس وقت انڈین ریاست راجستھان میں موجود ہے جس کے پھیلاؤ کے سبب اس وقت بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ، کل رات تک یہ ہوا کا کم دباؤ شمالی سندھ میں داخل ہوگا جو کہ بلوچستان میں شدید طوفانی بارشوں کا سبب بنےگا اور بیشتر علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتا ہے ،

بارشوں کا طاقتور سلسلہ آج شام اور رات سے مزید شدت اختیار کرےگا جو کہ 18 سے 20 اگست تک جاری رہیگا
اس دوران کوئٹہ ، چمن ، پشین ، قلعہ سیف اللہ ، قلعہ عبداللہ ، سبی ، ڈھاڈر ، مچھ ، چھتر ، فلیجی ، تلی ، لہڑی ، نوتال ، بیل پٹ ، بھاگ ناڑی ، گنداواہ ، ہتھیاری ، سہران ، جھل مگسی ، کرخ ، مُولہ ، باریجہ ، اوستہ محمد ، ڈیرہ مراد جمالی ، ڈیرہ اللہ یار ، صحبت پور ، سوئی ، ڈیرہ بگٹی ، ژوب ، شیرانی ، موسٰی خیل ، کوہلو ، بارکھان ، لورالائی ، ہرنائی ، دکی ، سوراب ، قلات ، زہری ، خضدار ، لسبیلہ ، اتھل ، بسیمہ ، نال ، خاران ، نوشکی سمیت تمام نواحی علاقوں میں طوفانی بارشوں کا امکان
جبکہ اورماڑہ ، پسنی ، گوادر ، پنجگور ، تربت ، آواران ، واشک سمیت گردونواح میں بھی زبردست بارش متوقع

اس دوران ضلع جھل مگسی ، جعفر آباد ، نصیر آباد ، صحبت پور ، کچھی ، سبی ، کوہلو ، بارکھان ، خضدار اور لسبیلہ میں شدید طوفانی بارشیں متوقع ہیں جس سے ان اضلاع میں اک بار پھر شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے
اس سلسلے میں گرج چمک والے بادل کم اور خاموش مگر شدید بارشیں زیادہ متوقع ہیں۔
برساتی ندی نالوں کے قریب رہائش پذیر مکین محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں ، کیونکہ اس دوران پہاڑی علاقوں سے خطرناک قِسم کے سیلابی ریلے نکل سکتے ہیں
انتظامیہ سے پرزور اپیل ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے جلد از جلد حفاظتی اقدامات کرلئے جائیں ، غیر محفوظ علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرلیا جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.