اے پی سی نے دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو متحد کیا جام کمال
کوئٹہ( امروز نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے پانچ سال مکمل ہونے پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ امن کے لئے قوم نے عظیم قربانیاں دیں،امن کے لئے دی گئی قربانیوں کی بدولت آج ہم پر امن ماحول میں رہ رہے ہیں، اے پی ایس کے معصوم شہداءاور ان کے خاندا نوں کو سلام پیش کرتے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی سی نے دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو متحد کیاآج دہشت گردی کے خا تمے کے لئے پوری قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،انہوں نے کہا ہے کہ 16دسمبر ہمیشہ ملک کے سیاح ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، شہداءاے پی سی کا درد آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے۔