کمسن شہداءپر فخر ہے اور یہ تاقیامت رہے گا ،یعقوب خان ناصر

0 156

لورالائی( امروز نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئرنائب صدر سینٹ کے ا سیٹنڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس پشاور کو اگر چہ پانچ سال مکمل ہو گئے لیکن یہ سانحہ آج بھی ملک کے کروڑوں افراد کے دلوں میں اسی طرع زندہ ہے ہمیں اپنے کمسن شہداءپر فخر ہے اور یہ تاقیامت رہے گا انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے معصوم طالب علموں کو خون میں نہا کر وحشیانہ کاروائی کرکے جس بر بریت کا مظاہرہ کیا اسکو پورے قوم نے نفرت کے ساتھ مسترد کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں تعلیم سے دور رکھنے کیلئے سانحہ اے پی ایس رونماءہوا لیکن ہم نے ہمیشہ بہادری جرات اور صبر و تحمل سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا انہوں نے کہا کہ ہم تعلیم کے زریعے ہی اپنا لوہا منوا سکتے ہیں قلم کی طاقت کو کسی صورت دبایا نہیں جاسکتا بندوق کے زور پر قوموں کو زیر کرنے کا وقت نہیں رہا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے آپریشن ضرب عظب اور ردالفساد شروع کر کے ملک سے دہشت گردی کا صفایا کیا آج ملک میں امن اسی کا ثمر ہے انہوں نے کہا کہ قوم کو آج مکمل یکجہتی کا عملی مظاہرہ کرنا ہے بھارت ہمارا دشمن ہے اور اس نے قیام پاکستان کے وقت سے ہمیں قبول نہیں کیا کشمیر میں ہم پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں آج مظلوم کشمیری اپنے ہی گھروں میں پابند سلاسل ہیں ہمیں انکے کیس کو دنیا کے ہر فورم سمیت اقوام متحدہ میں لڑنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر ہی الیکشن کمیشن کے ممبران اور الیکشن کمشنر کا تقرر کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ عدم اتفاق کی صورت میں یہ معاملہ عدالت جا سکتا ہے جو کہ پارلیمنٹ کے ساتھ اچھا نہیں ہوگا ہر معاملہ عدالت میں لیجانے کے بجائے سیاسی قیادت کو اتفاق رائے کے ساتھ اسے حل کرنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ حکومت بلدیاتی الیکشن کرانے کا اعلان کرے بلدیات کے بغیر جمہوریت ادھوری ہے اور عوام کے اصل مسائل کو حل کرنے کیلئے الیکشن ضروری ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.