پشتونوں و بلوچوں کے مسائل و مشکلات ایک ہیں، اے این پی

0 166

گوادر (امروز ویب ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی اورنیشنل پارٹی کے رہنماﺅں نے کہاہے کہ خطے کےبدلتے ہوئے حالات اور ملکی سیاسی صورتحال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ پشتون بلوچ متفق ہوں اتحادہی کےزریعے بلوچستان اورپشتون خواکے وسائل پردسترس حاصل کرنے کے قابل ہو جائیں گے جب ہم متفق تھے توبالادست اشرافیہ سیاہ وسفید کے مالک نہیں تھاوقت آن پہنچاہے کہ اکابرین کے متعین کردہ اہداف کے حصول کیلئے مشترکہ جہدکواپنایاجائے جس کی بنیادخان عبدالولی خان اورمیرغوث بخش بزنجو پہلے ہی فراہم کرچکے

ان خیالات کااظہارعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکانیشنل پارٹی کے رکن مرکزی کمیٹی اشرف حسین نے گوادرمیں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرنیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری فشریزآدم قادربخش ضلعی صدر فیض نگوری تحصیل جنرل سیکرٹری ولیدمجید ڈاکٹرندیم مجیدعبداللہ لال بخش آزادسیلان لال بخش نصیر نگوری اورعوامی نیشنل پارٹی ضلع لسبیلہ کے ضلعی صدرعبدالمنان افغان سیکرٹری اطلاعات عبیدمشوانی خدائی خدمتگارآرگنائزیشن کے ضلعی سالاراجبرخان بھی موجودتھے

دونوں رہنماں نے اس بات پرزوردیا کہ جس طرح پشتونوں بلوچوں کے مسائل ومشکلات ایک جیسے ہیں اسی طرح ان مصائب ومشکلات سے چھٹکاراپانا بھی مشترکہ جدوجہد میں پنہاں ہیں جب ہم ایک تھے توحکمران اشرافیہ کیلئے ہمیں راہ راست سے ہٹانا اتناآسان نہ تھاجن سے خائف ہوتے ہوئے مقتدرہ بالادست قوتوں نے نیپ جیسے وسیع النظرقوم دوست وطن دوست پلیٹ فارم کوتوڑالہذا ضرورت اس امرکی ہے

کہ پشتون بلوچ سیاسی قیادت حالات کی نزاکت کوبھانپتے ہوئے اتفاق واتحادکواولیت دیں بعد ازاں نیشنل پارٹی کے رہنمااشرف حسین نے اے این پی اورنیشنل پارٹی کے رہنماﺅں کے اعزازمیں عشائیہ دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.