پی ٹی آئی نے 206 ارب روپے خزانے میں جمع کروائے، فردوس عاشق

0 80

لاہور (امروز ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے 206 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اےک ٹوےٹ مےں وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ ہے تبدیلی اور یہ ہے کپتان کا نیا پاکستان جس میں وزیر اعظم کے کرپشن کے خلاف جہاد کی وجہ سے قوم ان کرپٹ لٹیروں کی زوردار چیخیں سن رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سال میں اینٹی کرپشن نے 43 کروڑ کی ریکوری کی جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے 206 ارب روپے خزانے میں جمع کروائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.