سپریم کورٹ میں پیش ہوکر ڈھائی سالوں میں ترقیاتی کاموں سے متعلق بتائیں گے،جام کمال
گزشتہ 15 سالوں میں بلوچستان بہت کچھ برداشت کر چکا ہے جس کی وجہ سے ترقی تعطل کا شکار رہی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
سسٹنٹ کمشنر صدر حمیرہ بلوچ کی جانب سے کوئٹہ صدر ڈویژن میں 10 روزہ صفائی مہم پر ان کی کارکردگی کو سراہا
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان 15 سالوں میں بہت کچھ برداشت کر چکا ہے سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہوکر گزشتہ ڈھائی سالوں میں ترقیاتی کاموں سے متعلق بتائیں گے۔ کوئٹہ انتظامیہ کی جانب سے صفائی مہم اچھا اقدام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ انشا اللہ میں خود سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہوکر بلوچستان کی پی ایس ڈی پی سے درخواست کریں گے اور گذشتہ ڈھائی سالوں میں کیے گئے ترقیاتی اقدامات سے سپریم کورٹ کو آگاہ کریں گے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 سالوں میں بلوچستان بہت کچھ برداشت کر چکا ہے اور اس کی ترقی تعطل کا شکار رہی ہے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر صدر حمیرہ بلوچ کی جانب سے کوئٹہ صدر ڈویژن میں 10 روزہ صفائی مہم پر ان کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صفائی مہم اچھا اقدام ہے۔