پانچواں قومی کونسل سیشن بلوچستان کی قومی حقوق کی تحریک کو تقویت دینے میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھے گا، صدیق کھیتران
بارکھان۔ (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی بارکھان زون کے صدر صدیق کھیتران نے اپنے سوشل میڈیا کے اعلامیہ میں کہا ھے۔کہ پارٹی کا پانچواں قومی کونسل سیشن ملک، خصوصآ بلوچستان، سندھ و خیبر پختون خواہ میں بسنے والے محکوم و مظلوم اقوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد کو نظریآتی فکری بیداری کو فروغیت و پروان چڑھنے میں اھم سنگ میل کی حیثیت رکھے گا۔
اس وقت بلوچستان میں قومی خزانے یعنی وسائل کو عالمی سامراجی سرمایہ دارانہ کمپنیوں سے مل کر ،،سیندگ،ریکو ڈیک،، سے سونا چاندی و تانبہ کے ذخائر کو بے دردی کے ساتھ لوٹ گھسوٹ کر رکھی و کی جارہی ہے
وہاں کے مقامی لوگ پینے کے صاف پانی کے دو گھونٹ کیلئے ترس رہے ہیں۔اور لوگ غربت ،مختلف پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا ہیں۔بحر بلوچ میں مقامی ماہیگیر کو سخت و کڑی پابندیوں کیوجہ سے مچھلی کا شکار اب انکے لیئے خواب بنتا جا رہا ہے ۔ ٹرالنگ مافیا نے بحر بلوچ میں ہرقسم کی چھوٹی و بڑی ماہی مچھلی کے شکار کرنے کی لوٹ مار میں مصروف ہے ۔
دوسری طرف اب تک ہزاروں نہتے نوجوانوں و طالب علموں کو جبری طور پر اغوا نما گمشدہ کرکے ازیت خانوں میں رکھا ھوا ھے۔جعلی و فیک لوکل و ڈومیسائل کے ذریعے وفاق میں تمام قسم کی ملازمتوں میں تہتر سالوں سے بھرتیاں جاری و ساری رکھا ھوا ھے ۔
اور بلوچستان کے لاکھوں اعلی تعلیم یافتہ افراد بے روزگاری ،لاچاری مجبوری اور تنگ دستی کی زندگی گزارنے پر مجبور ھیں۔
بلوچستان میں پیدا ھونے والی وافر بجلی کی ترسیل کو دیگر صوبوں کو مہیا گیا ہے مگر یہاں بلوچستان میں بیس بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ ھیں ۔ بجلی نہ ھونے کیوجہ سے زمیندار و کسان سخت کرب و تکلیف دہ کی حالت میں ہے۔اور سوئی گیس سے پورے ملک کے کارخانے، سی این جی اسٹیشنز،و صنعتوں کے پہہ کو تیزی سے گھما رہا ہے۔مگر ڈیرہ بگٹی کے گردونواح کے غریب بگٹیوں کی عورتیں لکڑیاں چن چن کر اپنے چھولھے روشن کیئے ہوئے ھیں۔مگر گیس کا استعمال انکے لیئ شجر ممنوعہ ھے۔
آیا گھٹن جابرانہ و قبضہ گیرانہ نظام میں مزید ظلم و ستم، ناانصافیوں کو برداشت کرنا ،سہنہ ناقابل قبول بنتا جا رہا ہے ۔بلوچستان کے تمام باشعور قومی و جمہوری مزاحمتی سوچ رکھنے والے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے قومی حقوق تحریک میں شمولیت اختیار کرکے سردار اختر جان مینگل کے کارواں کے ھمسفر ساتھی بنیں اور زبردستی چھینے ھوئے حقوق کی جدوجہد و جنگ میں شامل عمل رھیں۔