حلقہ انتخاب میں کروڑوں روپے کی لاگت سے اسکیمات دیے گئے ہیں، محمد خان لہڑی
تمبو(امروز ویب ڈیسک)صوبائی وزیر ایریگیشن حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ گرین بیلٹ نصیرآباد کو آباد کرنے کے لئے پٹ فیڈر کینال کی بھل صفائی کرانا بے حد ضروری ہے ان شااللہ ربیع کے سیزن کے بعد بھل صفائی کا کام شروع کردیا جائے گا
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا حاجی محمد خان لہڑی نے کہاکہ نصیرآباد کے عوام کے معیشت کا دارومدار زراعت پر منحصر ہے گرین بیلٹ نصیرآباد کر تباہی سے بچانے اور غیر آباد زمینوں کو آباد کرنے کے لئے محکمہ ایریگیشن نے صوبائی حکومت کے تعاون سے کروڑوں روپے پٹ فیڈر کینال کی بھل صفائی کے لئے مختص کیئے ہیں
انہوں نے کہاکہ پٹ فیڈر کینال کی بھل صفائی کا کام ربیع کے سیزن ختم ہوتے ہی شروع کردیا جائے گا انہوں نے کہاکہ پٹ فیڈر کینال کی بھل صفائی کے لئے کنسلٹنٹ مقرر کردیے ہیں جوکہ پٹ فیڈر کینال کی مکمل سروے کرکے رپورٹ مرتب کریں گے انہوں نے کہاکہ حلقہ انتخاب میں کروڑوں روپے کی لاگت سے اسکیمات دئے گئے ہیں جن پر کام کا آغاز شروع کردیا گیا ہے جن کی تکمیل سے علاقے میں خوشحالی آئے گی اور عوام کو فام ٹو مارکیٹ تک آسانی سے رسائی ممکن ہوسکے گی۔