صوبائی حکومت کی کوششوں سے لوگوں کو تجارتی سرگرمیاں فراہم کررہے ہیں، مطہر نیاز رانا

0 257

تفتان(امروز ویب ڈیسک)چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا ایک روزہ دورے پر پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں پہنچ گئے جہاں انہوں نے سرحد پر مختلف مقامات پر تفصیلی دورہ کیا تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کہاکہ تفتان کاروباری لحاظ سے بڑی اہمیت رکھتا ہے اور وفاقی حکومت ، صوبائی حکومت کی کوششوں سے لوگوں کو تجارتی سرگرمیاں فراہم کی جارہی ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک روزہ دورہ تفتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلی بلوچستان کے ویژن پر پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان بارڈر کا دورہ کرنے آیا ہوں تاکہ یہاں کے مقامی لوگوں اور تجارت سے وابستہ مسائل سے بخوبی واقف ہو جاں انہوں نے کہا کہ تفتان میں لوگوں کو کاروبار کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کسٹم ٹرمینل بنا رہے ہیں اور ساتھ ہی مقامی آبادیوں کو تجارتی کی سہولت دینے کے لیے بازار چاہ کے لیے زمین بھی الاٹ کر دیا گیا ہے اور اس پر کام تیزی سے جاری ہے

انہوں نے کہا کہ پاک ایران امیگریشن گیٹ پر زائرین اور مقامی لوگوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے رخشان ڈویژن کے کمشنر کو دو دن تک تمام مسائل کو دیکھ کر انھیں حل کرنے کی تاکید کی انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان تمام سرحدی علاقوں کے لوگوں کو بہتر روز گار کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے

اور ان شااللہ سرحد پر رہنے والے لوگ ان تجارتی سرگرمیوں سے مستفید ہونگے انہوں نے اپنے ایک روزہ دورے میں پاک ایران امیگریشن گیٹ، راہداری گیٹ،بازار چاہ ، این ایل سی اور بازار کا تفصیلی دورہ کیا ان کے ہمراہ چیف کلکٹر کسٹم بلوچستان محمد صادق، رخشان ڈویژن کے کمشنر سیف اللہ کھیتران، چیف پرمینٹو ڈاکٹر فرید ،ڈپٹی کلیٹر کسٹم کلیم اللہ ، اسسٹنٹ کمشنر تفتان عصمت اللہ اچکزئی، سپریڈنٹ کسٹم ارشد زبیر و دیگر سرکاری آفیسران تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.