کھوڑی میں رات گئے چوری و ڈکیتی کا واقعہ امن و امان پر ایک سیاہ داغ کی مانند ہے، علی مینگل

0 143

خضدار (امروز ویب ڈیسک) تحصیل زیدی کا علاقہ کھوڑی ایک پر امن وادی ہے کھوڑی میں ڈکیتی کی واردات انتظامیہ کی نا اہلی ہے علی مینگل بی این پی تحصیل خضدار بی این پی تحصیل خضدار کے نائب صدر علی مینگل نے

کہا کہ تحصیل زیدی کا علاقہ ( کھوڑی ) امن امان کے حوالے سے ایک پر امن علاقہ سمجھا جاتا ہے ،کھوڑی میں رات گئے چوری و ڈکیتی کا واقعہ امن امان پر ایک سیاہ داغ کی مانند ہے، انتظامی معاملات پر نظر ڈالی جائے تو تحصیل زیدی میں پچھلے 3 برس سے ایک نا اہل ، نالائق لیویز سپاہی کو وہاں کا چارج دیا گیا ہے

جس کی سر پرستی وہاں کی مخصوص ٹولہ اپنی مفادات کی خاطر کر رہی ہے امید ہے جناب ڈپٹی کمشنر خضدار اس معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کر ینگے، اہل علاقہ کی یہی مطالبہ ہے کہ اس غیر تجربہ کار اور نا اہل لیویز سپاہی جسے وہاں کی چارج دی ہوئی ہے فورا اسکی تبادلہ کی جائے اور ایک اہل آفیسر کو تعینات کی جائے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.