تاجر برادری کو روڈ کٹنگ کے نام پر انکا کاروبار ذریعہ معاش سستے داموں چھین کر جائز حق نہ دینا انتہائی ظلم ہے، احمد نواز بلوچ

0 121

کوئٹہ ( امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء ضلعی صدر کوئٹہ رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے احمد نواز نے متاثرین سریاب روڈ کٹنگ کے احتجاجی کیمپ میں ان سے اظہار یکجہتی کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں معاضوں سمیت دیگر سہولیات نہ دینے پر حزب اقتدار کو اڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا۔

کہ کوئی بھی ذی شعور انسان سریاب میں ترقی کے مخالف نہیں۔لیکن یہاں کے تاجر برادری کو روڈ کٹنگ کے نام پر انکا کاروبار ذریعہ معاش سستے داموں چھین کر جائز حق نہ دینا انتہائی ظلم ہے۔ اس حوالے سے پہلے بھی اسمبلی کے فورم پر یہاں کے متاثرین کیلئے آواز اٹھائی ہے۔ضلعی زمہ داران کمشنر ،ڈپٹی کمشنر سے بھی معاوضوں کے بابت بات چیت ہوئی یے۔

آئندہ بھی اپنے تاجر برادری کیساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پر واضح کرتے ہیں جب تک یہاں کے تاجر برادری کا مطالبہ انکے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیا جاتا۔ تب تک ہم چین سے نہیں بیھٹیں گے۔انجمن تاجران کے ٹکری حمید بنگلزئی نے اظہار یکجہتی اور حمایت کرنے پر ایم پی اے احمد نواز بلوچ کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.