جی 20 ممالک پاکستان سمیت 76 ملکوں کے 40 ارب ڈالرز کے قرضے منجمد کرنے پر رضامند

0 134

کوئٹہ (امروز نیوز)

دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کے گروپ (جی 20) نے ترقی پذید ممالک کے ذمے واجب الادا 40 ارب ڈالرز کے قرضے دسمبر تک منجمد کرنے پر رضامندی ظاہر کردی جس سے پاکستان سمیت 76 ممالک فائدہ اٹھا سکیں گے۔
عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تقری پذیر ممالک کے ذمے واجب الادا قرضے ایک سال کے لیے منجمد کرنے کا مقصد کورونا وائرس  سے متاثر ترقی پذیر ممالک کو صحت و معاشی مسائل سے نمٹنے میں مدد دینا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ریلیف سے پاکستان کے 12ارب ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی مؤخر ہوگی۔ پاکستان کے ذمےآئی ایم ایف،عالمی بینک، اے ڈی بی، اسلامی ترقیاتی بینک اور پیرس کلب کے تقریباً 12 ارب ڈالر واجب الادا ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.