اپوزیشن اور انجمن تاجران کی کال پر ہڑتال

0 124

کوئٹہ (امروز نیوز)کوئٹہ میں اپوزیشن جماعتوں اور انجمن تاجران کی کال پر مکمل ہڑتال ،کاروباری مراکز بند رہے ،تفصےلات کے مطابق جمعہ کو بلوچستان اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعتوں بلوچستان نیشنل پارٹی ، جمعیت علماءاسلام، پشتونخواءملی عوامی پارٹی اور مرکزی انجمن تاجران کی کال پر پی ایس ڈی پی فنڈز کے لیپس ہونے ، مہنگائی ،امن وامان کی مخدوش صورتحال، تاجروں سے بھتہ خوری ،بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی ، اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی میں غیر منتخب افراد کی مداخلت کے خلاف کوئٹہ شہر میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال رہی،ہڑتال کے دوران کوئٹہ شہر کے چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے ۔دوسری جانب حکومتی حمایت میں تاجروں کے دھڑے انجمن تاجران بلوچستان نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.