بیوٹمز کی علمی ماحول اور ٹیلنٹ قابل تحسین ہے

0 153

کوئٹہ (امروز نیوز) چیرمین قائمہ کمیٹی برائے تعلیم ہائر ایجوکیشن و رکن صوبائی اسمبلی الحاج عبدالواحد صدیقی نے کہا ہے کہ بلوچستان کوعلمی ماحول اور ٹیلنٹ کی فراہمی میں بیوٹمز کی کرداد سے انکار نہیں کیا جاسکتا اس وقت ملک بھر میں بیوٹمز کے فاضل اور سکالرز زندگی کے مختلف شعبوں میں اہم خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور بلوچستان کو دیگر صوبوں کے برابر لانے میں اہم رول پلے کررہے ہیں اس مادر علمی کے ترقی میں بیوٹمز کے وائس چانسلر انجنیئر فاروق احمد بازئی پرو وائس چانسلر ڈینز چیرمینز اف ڈیپارٹمنٹ اور اساتذہ کرام کی صلاحیتیں اور شب روزہ محنتیں شامل ہیں اس جامعے کے تعلیمی معیار کے پیش نظر ملک بھر سے طلباءو طالبات اپنے علمی نشتگی کی آب پاری کے لیے یہاں کشاں کشاں اتے ہیں انہوں نے کہا کہ انجنیئر فاروق بازئی ایک اچھے منتظم اور شفق استاد کی طرح اس جامعہ کو ان تمام منفی رحجانات گروئی نسلی اور سیاسی تضادات سے پاک رکھا ہے اور یہی امتیاز اسے ملک کے دیگر یونیورسیٹیوں سے ممتاز بناتی ہے اس یونیورسٹی نے بلوچستان کو انجینئرنگ سوشل سائنسز اور بیا لوجیکل میں سینکڑوں کی تعداد ماہرین مہیا کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس ادارے کی تعمیر و ترقی میں سب کو کردار ادا کر نا ہوگا

Leave A Reply

Your email address will not be published.