صومالیہ میں امریکی فوج دوبارہ تعینات ، جوبائیڈن نے احکامات جاری کر دیئے

0 223

موغادیشو : امریکی صدر جوزف بائیڈن نے صومالیہ میں امریکی فوج کی دوبارہ تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی فوج صومالیہ میں دہشت گرد تنظیم الشباب کے خلاف مقامی فورسز کو مدد فراہم کرے گی۔ اس مقصد کے لیے پانچ سو امریکی فوجی صومالیہ میں تعینات رہیں گے۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صومالیہ سے تمام امریکی افواج کو واپس بلا لیا تھا۔ اس وقت وہاں سات سو امریکی فوجی تعینات تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.