عراق میں ریت کا طوفان ، ائیرپورٹس بند ، اسکولوں میں تعطیل

0 213

عراق میں ریت کے طوفان نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس  کے باعث  چاروں اطراف اندھیرا چھا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طوفان کے پیش نظر  گھر، کاریں اور عمارت کی چھتیں ریت سے ڈھک گئیں جب کہ حد نگاہ کم ہونے سے بغداد، نجف اور سلیمانیہ کے ائیر پورٹس پروازوں کے لیے  بند کردیے گئے۔

ریت کے طوفان سے پیدا  ہونے والی صورتحال کے سبب بغداد سمیت7 صوبوں میں سرکاری دفاتر اور ملک بھر میں اسکولوں میں چھٹی دے دی گئی۔

 عراق بھرمیں سانس لینے میں مشکلات  پر  2  ہزار  افراد  کو اسپتالوں  میں  داخل  کرایا  گیا ہے۔یاد رہے کہ یہ عراق میں اپریل کے وسط سے آنے والا ریت کا آٹھواں طوفان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.