کراچی دھماکا : وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو فون ، ہر ممکن تعاون کی پیشکش
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ٹیلی فون کیا جس میں بولٹن مارکیٹ دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شفریف نے وزیراعلیٰ سے دہشتگردوں کےخلاف کریک ڈاؤن سےمتعلق معلومات لیں اور وفاق کی جانب سے ہر ممکن مدد کی پیشکش بھی کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ اتحاد اور یکجہتی سے ہم دہشتگردی کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب کراچی میں ایک کے بعد ایک دھماکوں پرپولیس اور انٹیلی جنس اداروں کو اپنا کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔