آپ کا ووٹ ہی آپ کی طاقت ہے، وزیر اعظم

0 197

وزیر اعظم شہباز شریف کا ضمنی الیکشن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ آپ کا ووٹ ہی آپکی طاقت ہے، ووٹ ڈالتے ہوئے عمران نیازی حکومت کی کرپشن،معاشی تباہی کا ضرور سوچیےگا۔

وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان پی ٹی آئی کے دور میں اپنی منزل سے دور ہوگیا، اس کا اظہار ووٹ سے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کو پونے4 سال بدترین گورننس کا نشانہ بنایا گیا، شہریوں کو مفت ادویات اور طلباء کو وظائف سے محروم کیا گیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سرکاری اسامیوں اور تبادلوں کی کھلے عام خرید و فروخت کی گئی، شہری سہولیات کی حالت ابتر اور لاقانونیت عروج پر رہی۔

ان کاکہنا تھا کہ پنجاب کی جو حالت کی گئی، وہ پنجاب کےلوگوں کی توہین سے کم نہیں، ووٹ کی طاقت سے انتشار، نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کریں،

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ایک شخص کی اناء، اندازِ سیاست اور نااہلی نے معاشرے کے حسن کو تہ و بالا کرکے رکھ دیا، اپنا ووٹ قومی ترقی اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئےڈالیں، مجھے آپ کی قوتِ انتخاب پر پورا بھروسہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.