جام کمال اور اسلم بھوتانی نے لسبیلہ کے سیلاب متاثرین کیلئے کچھ نہیں کیا، مولانا ہدایت الرحمن

0 128

بیلہ جماعت اسلامی پاکستان بلوچستان کے جنرل سیکریٹری و حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے مدرسہ نورالہدی میں جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے زمینداروں کے فصیلوں اور باغات سیلابی نظر ہوگئے ہزاروں لوگ سیلابی ریلوں سے متاثر ہوئے سیلابی ریلوں بلوچستان کے دو سو پلوں کو بہہ کر لے گیا بلوچستان میں ایریگشن کے بنانے ہوئے ڈیموں کو سیلابی ریلوں نے شدید نقصان پہنچایا میں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا صعوبت پور اور ڈیرہ اللہ یار شکارپور گیا وہاں کافی کلومیٹر تک سیلاب متاثرین آج بھی سڑکوں پر بیٹھے ہوئے ہیں انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیلاب متاثرین ابھی بھی بے یارو مددگار بیٹھے ہوئے ہیں کوئی ان کا پرسان حال نہیں ہمارے حکمران اپنی خدمات سے آخر کیوں اس مشکل کی گھڑی میں لاپتہ ہیں افسوس کا مقام ہے انھوں نے کہا کہ حکومت نے ہمارے پاس پہلے ہی نہ اچھے اسپتال نہ اچھے اسکول کی سہولت فراہم کی ہمارے لوگ کراچی کی اسپتالوں میں سڑکوں پر سو کر اپنے مریضوں کا علاج کرنے پر مجبور ہیں انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے اپنے پچھلے لسبیلہ کے دورے میں کہا تھا کہ یہاں کے منتخب نمائندوں جام کمال خان اور اسلم بھوتانی سے اپیل کی تھی کہ اپنے متاثرہ لوگوں کے سر پر چھت بناکر دیں مگر ابھی تک انھوں نے کچھ نہیں کیا عوام کو راشن اور ٹینٹ کی ضرورت ہے ہماری حکومت نہیں پھر بھی لسبیلہ کے متاثرین کو جماعت اسلامی کے شعبہ الخدمت فاؤنڈیشن نے امدادی سامان فراہم کیا اور ہماری کوشش ہے کہ جیسے آواران زلزلے میں جس طرح لوگوں کو ہم نے گھر بناکر دیے یہاں بھی ہماری کوشش ہے جہاں تک ہوسکا متاثرین کی مدد کریں گے انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان سیاست بھی کرتی ہے مگر جب پاکستان کی قوم اس طرح کے آفات میں ہو ان کے ساتھ ساتھ کھڑے ہو کر مدد کرتی ہے ہمارے قائدین اور کارکن ایسے مشکل وقت میں عوام کے ساتھ ہوتے ہیں کیونکہ قوم ہم پر اعتماد کرتی ہے اور ہم بھی اپنی قوم کے ساتھ ہر وقت خدمت کے جذبے سے قوم کے ساتھ ہیں ہماری حکومت کو چاہئے کہ بیرونی ممالک سے جو متاثرین کے جو فنڈز دیے جارہے وہ اس متاثرین پر خرچ ہو غریبوں کو گھر بنا کر دیں تاکہ قوم اپنے پیروں پر کھڑی ہو سکے جماعت اسلامی پاکستان کے شعبہ الخدمت فاؤنڈیشن جلد متاثرین کی بحالی کے لئے اہم کردار ادا کرے گی انشاء اللہ ہم ان کے لئے گھر بناکر ان کا افتتاح کریں گے جلسے سے جماعت اسلامی اوتھل بیلہ کے امیر مولانا عبدالمالک رونجھو نے بھی خطاب کیا انھوں نے کہا کہ ہم مولانا ہدایت الرحمن کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ ہمیشہ لسبیلہ کے مسائل پر بات کرتے ہیں جلسے میں جماعت اسلامی کے کارکنوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.