سیلاب متاثرین کی مدد؛ وزیراعلیٰ کے پی اور صوبائی وزراء کی تنخواہوں سے کٹوتی کا اعلان

0 135

سیلاب زدگان امداد کے لئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا، صوبائی وزراء اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا اعلان کردیا گیا۔

محکمہ خزانہ خیبرپختون خوا کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان اور صوبائی وزراء بھی میدان میں آگئے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب ریلیف فنڈ میں دیں گے، جبکہ اسیپکر، ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی اور صوبائی وزرا کی بھی ایک ماہ کی تنخوا سیلاب متاثرین کے لیے وقف ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق گریڈ 17 سے گریڈ 22 کے افسران 5 دن کی تنخواہ کی کٹوتی ہوگی، جب کہ گریڈ 3 سے گریڈ 16 تک کے ملازمین 2 دن کی تنخواہ سیلاب متاثرین کودیں گے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.