صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سٹریٹ کرائم نے سراٹھا لیا

0 230

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سٹریٹ کرائم نے سراٹھا لیا اور آئے روز اسلحہ کے زور پر لوگوں سے موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہو جاتے ہیں گزشتہ روز کوئٹہ شہر کے معروف اور ریڈ زون لیاقت پارک کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے ایک موٹر سائیکل سوار سے موبائل فون چھین کر باآسانی فرار ہو گئے

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میں کراچی جیسے واقعات بڑھنے لگے اور آئے روز کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل سوار لوگوں سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو جاتے ہیں ان واقعات کے نرغے میں پچھلے دنوں دو صحافی بھی آگئے جن سے اسلحہ کے زور پر موبائل چھین اور نقدی چھین کر جبکہ ایک صحافی کو زخمی بھی کیا اسی طرح گزشتہ روز کوئٹہ کے معروف شاہراہ یعنی ڈپٹی کمشنر اور میٹروپولٹین جیسے دفاتر کے سامنے دو موٹرسائیکل سوار آکر ایک موٹر سائیکل سوار سے اسلحہ کے زور پر موبائل چھین کر باآسانی فرار ہو گئے واضح رہے کہ اس طرح واقعات پر میڈیا نے خبر بھی چلائی اور متعلقہ افسران سے ذاتی طورپر ملاقات بھی کی لیکن واقعات کم ہونے کی بجائے بڑھنے سے یہ معلوم ہورہا ہے کہ اس واقعہ میں اگر پولیس کارروائی نہیں کرتی تو شامل ہونے کا خدشہ ہے عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ اور ڈی آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ شہر میں اس طرح واقعات پر خاموشی سے آنے والے وقت نقصان دہ ہوسکتا ہے اب بھی وقت ہے کہ سٹریٹ کرائم جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے بھرپور کارروائی کرکے عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.