حکومت ہوش کے ناخن نہ لئے توسخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہونگے، ینگ ڈاکٹرز

0 91

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی بے حسی اور ہٹ دھرمی جاری ہے 20 دن گزرنے کے باوجود گرفتار ساتھیوں کی رہائی اور جائز مطالبات تسلیم نہیں کئے جا رہے۔

اپنے گرفتار ساتھیوں کی رہائی اور اپنے جائز مطالبات کی منظوری کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ میں احتجاجی کیمپ لگایا گیا اور دھرنا بدستور جاری ہے۔ حکومتی نااہلی کی وجہ سے او پی ڈیز، انڈور سروسز اور ایلکٹیو سروسز سے بدستور بائیکاٹ جاری ہے لیکن غریب عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی قسم کے ایمرجنسی سروسز کا بائیکاٹ نہیں کیا گیا ہے

۔ تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے کے لئے اپنے ڈیوٹیز پر موجود ہے، تمام ایمرجنسی آپریشن تھیٹرز میں مریضوں کے آپریشنز ہو رہے ہیں۔ینگ ڈاکٹرز کے رہنماو¿ں نے حکومت بلوچستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جلد ہوش کے ناخن نہ لئے تو انتہائی اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.