جامعہ بلوچستان کے گرلز ہاسٹل میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگ گئی
کوئٹہ جامعہ بلوچستان کے گرلز ہاسٹل کے ٹی وی ہال اور اسٹڈی روم میں آج علی الصبح 4-5 بجے گیس لیکیج کے باعث آگ لگ گئی۔ تمام طلبا کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ۔جامعہ بلوچستان کے گرلز ہاسٹل میں آگ لگنے سے ہاسٹل میں فرنیچر اور کتابوں سمیت دیگر سامان جل گیا جبکہ تمام طلبا کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ۔اطلاعات کے مطابق جامعہ بلوچستان کے گرلز ہاسٹل میں آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن ہاسٹل میں کتابیں، فرنیچر اور دیگرسامان کونقصان پہنچا۔اطاعات کے مطابق کے گرلز ہاسٹل میں آگ گیس لیکیج کے باعث لگی۔طلبا کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی عدم سہولیات اور فائربریگیڈ عملے کے وقت پر نہ پہنچنے کی وجہ سے آگ پربروقت قابونہ پایا جاسکا۔