شمالی وزیرستان: پولیس چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

0 101

یرانشاہ (امروز ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان میں زیر تعمیر پولیس چیک پوسٹ کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے اڑا دیا۔ پولےس کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں دتہ خیل روڈ پر گاو ¿ں احمد خیل بابری اڈہ کے قریب زیر تعمیر پولیس چیک پوسٹ کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے اڑا دیا۔ شر پسند رات کی تاریکی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت چیک پوسٹ پر کوئی موجود نہیں تھا اس لئے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.