موسیٰ بلوچ، غلام نبی مری کا سینئر رہنماء کے گھر پر چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ اور پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں گذشتہ شب چکل میاں خان کیچی بیگ سریاب میں پارٹی کے ساتھ وابستہ دیرینہ ساتھی بزرگ و سینئر رہنماء حاجی عبدالعلیم شاہوانی کے گھر پر پولیس کی رات کے اندھیرے میں چھاپے چادر اور چار دیواری کی تقدس کی پامالی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے روایات کی پامالی انسانی حقوق کی زمرے میں آتا ہے بلاجواز بغیر معلومات کے پارٹی کے بزرگ سینئر رہنماء کے گھر پر چھاپہ دراصل علاقے میں خوف وہراس کا ماحول پیدا کرکے لوگوں کو اشتعال دلانے اور علاقے کے پرامن حالات کو خراب کرنے کی سازش ہے جس کی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دینگے اور نہ ہی ایسے روایات کی پامالی کی واقعات سے خاموشی اختیار کرینگے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بی این پی کے بزرگ سینئر رہنما کے خلاف اپنے جاری انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند کرے پارٹی کسی بھی صورت میں اپنے رہنماؤں کے خلاف کوئی زیادتی اور ناانصافی برداشت نہیں کرینگےبلکہ ہر سطح پر سیاسی اور جمہوری انداز مین صوبے میں ہونے والے انسانی حقوق کی پامالیوں رات کے اندھیرے میں چادر اور چار دیواری کی تقدس کی پاوں تلے روند ڈالنے اور بلاجواز چھاپوں کیخلاف خاموشی اختیار نہیں کرینگے انہوں نے حکومت وقت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ حاجی عبدالعلیم شاہوانی کے گھر ھونے والےچھاپے میں شامل اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور ایسے بلا جواز چھاپوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے پارٹی اپنے رہنماؤں اور عوام کے ساتھ اس طرح کے منفی ہتھکنڈوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے مانند کھڑے ہوکر ہر سطح پر سیاسی جمہوری اور پارلیمانی انداز میں آواز بلند کرینگے۔