بات ریاست کی ہوتودفاعی اداروں کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے، شاہد آفریدی

0 142

سابق کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بات ریاست کی ہو تو ہمیں سیاست سے بالاتر ہو کر دفاعی اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

شاہد آفریدی کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ریاست، سیاست اور حکومت سے بہت اوپر ہوتی ہے اس لیے جہاں بات ریاست پر آئے وہاں ہر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر اپنی ریاست اور اس کے دفاع پر مامور اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی آپ کے اپنے ہیں، ایل او سی سے کوسٹ لائنز تک ہر سپاہی ہر محافظ قابل احترام ہے، ہماری افواج ہیں تو ہم ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.