شاہد آفریدی کا موٹر وے پر چالان ہوگیا

0 138

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر  اور کپتان شاہد آفریدی کا موٹر وے پر تیز رفتار ی سےگاڑی چلانے پر چالان ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد آفریدی لاہور سے کراچی آرہے تھےکہ اس دوران موٹر وے پر مقررہ حد سے تیز گاڑی چلانے پر موٹر وے پولیس نے ان کا 1500 روپےکا چالان کردیا۔

بعد ازاں پولیس اہلکاروں نے شاہد آفریدی کے ساتھ تصاویر  بھی لیں۔

اس موقع پر شاہد آفریدی  نے موٹر وے پولیس کو شاباش دی اورکہا کہ قانون سب  کے لیے برابر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.